
بونی (اے ار عابد سے )
بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں مشہور ھفتہ وار میلہ ڈاگ میں پچھلے ایک ماہ سے کھلے اسمان تلے رہائش پزیر خاندان خالی کلے غورغشتی طوطالئی خدوخیل سے تعلق رکھتا ہے ۔اس خاندان میں غریب شخص سید رازق ولد غلام قادر اسکی بیوی سلطان زری اور کم عمر بچہ فضل خالق ہے۔اس خاندان کے کھلے اسمان تلے بے سرو سامانی کی حالت میں اس کھلے میدان میں رہائش کے بارے میں سوشل میڈیا پیج انسانیت پر رپورٹ سامنے ایا۔رپورٹ سامنے انے پر ڈپٹی کمشنر بونیر حامد علی خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق کو سید اکرم شاہ کو ہدایت دئے کہ وہ موقع پر پہنچے اور فی الفور اس خاندان کیلئے سر چھپانے کا بندوبست کریں اور ضرورت کے دیگر سامان و خوراکی مواد بھی فراہم کریں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ نے ٹیم کے ھمراہ موقع پر جاکر تسلی کرائی اور اس خاندان کیلئے فوری طور پر خیمہ فوم کمبل کچن سیٹ کولر ہائی جین کٹ اور چٹائیاں فراہم کئے اور ایک مقامی انتظامیہ کو اس خاندان کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھا کرنے کے لئے غورغشتی طوطالئ خدوخیل میں مختلف ذرائع سے حاصل معلومات فوری شیئر کرنے کے ھدایات بھی دئے ہیں تاکہ اس خاندان کا بنیادی مسلہ معلوم کرکے مستقل بنیادوں پر مسلہ حل کرکے اس خاندان کو مستقل بنیادوں پر ایک جگہ بسایا جائے اور اس شخص اسکی بیوی اور بچے کو ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔