
باجوڑ ، حلقہ پی کے 22 ٹکٹ معاملے پر پی ٹی آئی امیدوران کیلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے جانب سے بھیجا گیا جرگہ کامیاب ، پی ٹی آئی ٹکٹ کے دوڑ میں شامل ڈیڑھ درجن امیدواران نامزد امیدوار ملک راحت اللہ کے حق میں دستبردار جبکہ چند امیدواران نے جرگہ سے وقت مانگ لیا
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے جانب سے حلقہ پی کے 22 باجوڑ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کے دوڑ میں شامل رہنماؤں کے ساتھ مصالحت کیلئے ایم پی اے سہیل خان آفریدی اور سینٹ نامزد امیدوار شفقت ایاز پر مشتمل جرگہ کا باجوڑ آمد ، ڈاکٹر حضرت یوسف دانش کے رہائشگاہ پر کامیاب جرگہ اختتام پذیر ، جرگہ میں حلقہ پی کے 22 کے تمام ٹکٹ امیدواران ، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، سابقہ منسٹر ایم پی اے انور زیب خان ، ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان اور درجنوں سینئر کارکنان موجود تھے ۔ اس موقع پر ایم پی اے سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدواران کے جانب سے وزیر اعلیٰ اور کمیٹی کے سامنے جو مشترکہ ایجنڈا رکھا گیا تھا اسی کو بنیاد بناکر بغیر کسی سفارش ص دباؤ کے مخلصانہ فیصلہ کیا گیا ، اور گراس روٹ لیول ورکر راحت اللہ کو ٹکٹ دیا گیا ، جس پر کسی بھی امیدواران یا پارٹی عہدیدار کو اعتراض نہیں تھا ، میں امید کرتا ہوں کہ باجوڑ ہمیشہ کی طرح قائد عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوگی اور یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو بطور تحفہ پیش کرے گی۔