
ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر) بہار 2023 کے طلباء کو فیل کورس کے آخری امتحان میں شرکت کا ایک اورموقع دیا گیا۔
بی۔اے، بی ایڈ،اور بی ایس کے طلباء کے لئے جلد پورٹل اوپن ہوگا۔
ریجنل ڈائریکٹر تیمرگرہ معاذ احمد کی میڈیا نمائیندوں سے بات چیت،
انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے ری اپیئر (فیل امتحان رجسٹریشن) پالیسی کو فعال کر دیا ہے۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ایسے تمام طلبہ جو بہار 2023 کے امتحانی مشقوں میں پاس ہیں لیکن فائنل امتحان میں فیل ہیں یا امتحان میں شامل نہ ہو سکے وہ اپنے فیل کورسز کی رجسٹریشن سی ایم ایس پورٹل کے ذریعے 06 فروری 2024 تک کروا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کرنے والے طلبہ 01 مارچ 2024 سے شروع ہونے والے فائنل امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔
یاد رہے ایسے طلبہ کو دوبارہ امتحانی مشقیں لکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میٹرک اور ایف اے کے داخلے 15فروری تک جاری رہنگے۔
مزید معلومات کے ریجنل کیمپس تیمرگرہ سے دفتری اوقاتِ کار میں رابطہ کریں