
لاہور: پاک ایران کشیدگی کو جواز بنا کر گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 120 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 450 روپے ہو گئی۔
رواں ماہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن مافیا 256 روپے کی بجائے 320 سے 330 روپے فی کلو ایل پی جی فروخت کر رہا ہے۔
مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف نہ تو اوگرا نے کوئی کارروائی کی اور نہ ہی نگراں حکومت نے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کی ضرورت نہیں، بچوں کو سکول کالج جانا پڑتا ہے، ناشتہ کیسے تیار کریں، کھانا پکانے کے لیے مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔