کیمپس کوآرڈینیشن کمیٹی نے انٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ امن و امان کے حوالے سے واکس منعقد کیا

Spread the love

گزشتہ روز کیمپس کوآرڈینیشن کمیٹی (سی سی سی) نے عالمی دن کے موقع پر انٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا (اے این ایف) کی تعاؤن سے کیمپس کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین و وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور ریجنل کمانڈر اے این ایف بریگیڈیئر مظہر حسین کی قیادت میں
” نشے کے خلاف آگاہی واک”
کے عنوان سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین کیمپس کوآرڈینیشن کمیٹی و وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور ریجنل کمانڈر انٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا بریگیڈیئر مظہر حسین نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور سمیت گریٹر کیمپس کے تمام یونیورسٹیاں انٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کے ساتھ ملکر منشیات کے خلاف وقتا فوقتا آگاہی سیمنارز اور واکس منعقد کرتے ہیں جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام خاص کر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں منشیات کے پھیلاؤ کا سد باب ممکن بنانا اشد ضروری ہے،
منشیات سے پاک پاکستان ہمارے نوجوان نسل کے مستقبل کی ضامن ہے، یہ کام صرف ایک فرد یا ادارے کا نہیں بلکہ ہم سب مل کر اس لعنت سے اپنے نوجوانوں اور وطن عزیز کو محفوظ رکھے ۔ آیئے آج عہد کریں کہ یہاں پر موجود ہر ایک اس حوالے سے اگاہی پھیلائے تاکہ نشے سے پاک ملک کا خواب پورا ہو۔ انہوں نے طلبہ و طالبات اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو سکون کے دھوکے سے شروع ہوتی ہے اور زندگی کی بربادی پر ختم ہوجاتی ہے، نوجوان خود کو منشیات سے دور رکھے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی وبا بہت تیزی سے پھیلتی جارہی ہے، خطرہ ہے کہ مستقبل قریب میں نشے کے عادی افراد میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا، نوجوان کھلے عام مختلف نشے کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت پر خاص توجہ دے، انہیں اخلاقی طور پر اچھے انسان بھی بنائے تاکہ کل وہ معاشرے میں جاکر ماں باپ، میاں بیوی، بھائی بہن، بیٹا بیٹی اور بہترین ہمسایہ بن کر معاشرے اور ملک و قوم کی خدمت کرسکے، منشیات خاتمہ میں والدین اور اساتذہ کا کردار بہت اہم ہیں صرف انٹی نارکوٹکس ہی نہیں بلکہ بحیثیت انسان اور ذمدار شہری ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ منشیات کا سدباب کرکے معاشرے کو اس ناسور سے پاک کریں اور نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کریں۔ ملک و قوم سے محبت رکھنے والے لوگ ایسے افراد کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کو راہِ راست پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ نشے کے بارے میں جسمانی صحت ،اخلاقی اور اسلامی نقطۂ نظر سے عوامی آگہی مہم شروع کی جائے ورنہ قوم کے نونہال منشیات کے عفریت کا شکار ہوتے رہیں گے۔
اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کنوینئر ایگریکلچر انٹی نارکوٹکس سوسائٹی ڈاکٹر محمد الیاس، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا ملک واجد یوسف، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن یونیورسٹی آف پشاور گوہر الرحمن، کمانڈنٹ کیمپس پولیس نور جمال سمیت کثیر تعداد میں انٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کے انتظامیہ ، گریٹر کیمپس کے انتظامی آفسران اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button