کراچی: نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عالمی جی ڈی پی میں کمی سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اس سال دنیا کی جی ڈی پی سکڑ جائے گی جبکہ پاکستان کی جی ڈی پی میں قدرے بہتری آئے گی۔
اس سال مہنگائی، روپے کی قدر اور بڑھتے ہوئے قرضوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کئی بین الاقوامی اداروں کا خیال ہے کہ اس سال پاکستان کی شرح نمو دو فیصد رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی جی ڈی پی میں کمی کی وجوہات میں بلند شرح سود، سیاسی تنازعات، کم تجارت اور قدرتی آفات کے امکانات شامل ہیں۔ عالمی جی ڈی پی میں کمی پاکستان کے لیے بھی مسائل پیدا کرے گی۔
مزید پڑیئں: