حکومت کا 12 جنوری سے آئی فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد: نگراں حکومت نے 12 جنوری سے اقساط پر آئی فون دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قائم مقام وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا ہے اور انہیں بین الاقوامی گیٹ وے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنے کے قابل بنایا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 5G اگلے سال جولائی میں شروع کیا جائے گا اور 300 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

قائم مقام وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے قومی خلائی پالیسی کی منظوری دے دی ہے تاکہ نجی شعبے کی کمپنیوں کو خلا میں کم مدار والے سیٹلائٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button