نگران حکومت الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق 8 فروری کی انتخابات کو یقینی بنائیں:سنیٹر مشتاق احمد

Spread the love

بٹ خیلہ(طاہرخان عزی خیل نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کی سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکمران وضاحت کریں کہ پاک نیوی کا جنگی جہاز بحیرہ احمر کیوں بھیجا گیا ہے؟

اگر اس کا مقصد اسرائیل کو یمن اورہوسی قبائل کے حملوں سے محفوظ کرنا ہے تو اس کی اجازت ہم کسی بھی صورت میں نہیں دے سکتے،

اسرائیل نے فلسطنیوں کی نسل کشی شرع کرکے ہیروشیما اور ناگاساکی میں استعمال ہونے والے بارود سے زیادہ بارود استعمال کیا ہے جوکہ مسلم امہ کے لیے شرم کی بات ہے نگران حکومت الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق 8 فروری کی انتخابات کو یقینی بنائیں،

موجودہ حالات میں الیکشن سے بھاگنا دہشت گردوں کے مقاصد کو تکمیل تک پہنچانا ہے جوکہ 25 کروڑ عوام کو قبول نہیں، سینیٹ میں پیش کردہ قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، حکمران ڈاکو اور بھتہ خور بن چکے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن سے این اے 9 کے امیدوار مولانا جمال الدین اور پی کے 23 کے امیدوار شہاب حسین امجد علی شاہ ظفر علی خان نے بھی خطاب کیا، کنونشن میں جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا الیکشن میں لینے کا مقصد کفری قوانین کا خاتمہ اور امریکی غلامی سے نجات ہے عوام الیکشن کے دن ترازو کو ووٹ دیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ پی ڈی ایم حکومت نے ایک سال میں 75 قوانین کی منظوری دے کر اس میں ایک بھی غریب عوام کے فلاح و بہود کے نہیں تھا بلکہ ان قوانین میں قومی مجرموں، چوروں لٹیروں اور خزانہ لوٹنے والوں کو تحفظ فراہم کیا گیا، ٹانس جینڈر قانون کا مقصد مرد کے مرد اور لڑکی کا لڑکی سے شادی کی اجازت ہے حکومت نے بیک وقت گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ کرکے عوام کے جیبوں پر ڈھاکہ ڈالا ہے حکمران ٹیکس کے نام پر عوام سے بھتہ وصول کررہا ہے،

بجلی کی ایک بل میں گیارہ اقسام کی ٹیکسز بھتہ سے کم نہیں، سینیٹ میں میں جماعت اسلامی کا واحد نمائندہ ہوں اس لیے میرے تقریر کے دوران سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کی جاتی ہے، سینیٹ کے ٰوٹیوب چینل سے میرے اواز کو غائب کی اجاتا ہے اگر عوام نے مزید پانچ سنیٹرز مجھے دئیے تو کسی کا باپ بھی غریب عوام کے خلاف قوانین پاس نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈ دیں، ناپسندیدہ سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانا الیکشن نہیں سلیکشن ہوگی جیسے ہم اور عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button