ملاکنڈ: طوطہ کان میں آوارہ کتوں کے حملے، متعدد بچے زخمی

Spread the love

 

ملاکنڈ (محمد انس نمائندہ خصوصی) ضلع ملاکنڈ کے علاقے طوطہ کان میں آوارہ کتوں کے حملوں نے علاقے کے عوام میں خوف و ہراس پیدا کردیا ہے۔ آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث متعدد کتے باؤلے ہوکر لوگوں پر حملہ آور ہوگئے، جس سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے۔ آوارہ کتوں سے بچنے اور لوگوں کو محتاط رہنے کے لئے مساجد میں اعلانات کیے گئے ہیں۔ مقامی آبادی نے حکومتی اداروں سے فوری کارروائی کرنے اور علاقے کو آوارہ کتوں سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
طوطہ کان ٹریڈ یونین کے صدر، ابرار خان نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ طوطہ کان کے مقامی ہسپتال میں باؤلے کتوں کے کاٹنے کے علاج کے لئے درکار ویکسین دستیاب نہیں تھیں، جس کی وجہ سے زخمیوں کو فوری طور پر بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ابرار خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر ایک خصوصی مہم چلائی جائے تاکہ آوارہ کتوں کی تعداد کو کنٹرول کیا جاسکے اور عوام کو اس قسم کے حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک فوری حل طلب مسئلہ ہے اور حکومت کو اس پر فوری توجہ دینی چاہئے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button