
دیر(بیورو رپورٹ) ضلع اپر دیر کے صحافی برادری پشاور پریس کلب کے نائب صدر اور سینئر نڈر صحافی عرفان خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں,صوبائی وزیر کا اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ چار روز قبل صوبائی اسمبلی میں پشاور کے سینئر صحافی و نائب صدر پریس کلب عرفان خان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کیا ہے چونکہ عرفان خان جید تحقیقی صحافی ہے اور وہ ہر پروگرام کو بہتر طور پر انجام دیتے ہیں ۔ اس لئے دیر پریس کلب دی اور دیر یونین آف جرنلسٹ ضلع اپردیر کے تمام صحافی برادری عرفان خان کے خلاف اسمبلی پیش کردہ استحقاق کی قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس کو آزادی صحافت پر قدغن لگانے اور صحافت کا گلہ دبانے کے مترادف سمجھتی ہے, کیونکہ صحافی معاشرے کا انکھ ہوتا ہے اور بغیر کسی ذاتی مقصد کے عوام کی ترجمانی کرتے ہیں عوامی مسائل کے حل اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر صحافی حضرات,سیاستدانوں,
حکمرانوں کے جبر کاسامنا اور قربانی پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں سید زاہد جان, داود وردگ ,حضرت حسین , مقدم خان سمیت دیگر نے کہا کہ صحافی برادری کبھی بھی اس طرح کے اقدامات قبول کی ہے اور نہ آئندہ قبول کریں گے اور ہر ظلم ,کرپشن کے خلاف لکھتے رہیں گے جبکہ حق و سچائی میں ہم پشاور کے ساتھی صحافی عرفان خان کے شانہ بشانہ ہونگے۔