جمرود،تحصیل چیئرمین جمرود الحاج سید نواب آفریدی کا نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

Spread the love

تفصیلات کے مطابق جمرودتحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی کا نماز جنازہ جمرود شاہ کس تختہ بیک میں ادا کردی گئی جسمیں سرکاری ، سیاسی،سماجی و ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی، نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسکو اپنے آبائی علاقہ جمرود گودر میں سپرد خاک کردیا گیا۔
الحاج سید نواب ایک موذی مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے تھے جسکی جسد خاکی صبح اپنے علاقے پہنچائی گئی اور جنازہ ادا کردی گئی۔
الحاج سید نواب آفریدی فاٹا انضمام کے بعد 19 دسمبر 2021 کو منعقد ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات جیت کر ضلع خیبر جمرود سے تحصیل چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور انھوں نے 9398 ووٹ حاصل کئے تھے۔نماز جنازہ میں سابق گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑاممبر صوبائی ڈاکٹر عباد اللہ،ممبر صوبائی اسمبلی طارق اعوان،مئیر پشاور زبیر خان،ممںر قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی و مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button