
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس جناب طارق حسین ایم پی اے پی کے 14 جناب اعظم خان اور تحصیل ناظم خال جناب اشفاق الرحیم کے ہمراہ خال لقمان بانڈہ میں بارش کی وجہ منہدم ہونے والے عمارت میں جاں بحق افراد کے گھر کا دورہ کرکے جنازے میں شرکت کی۔ لواحقین سے اس المناک واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کو فوڈ/ ریلیف ایٹم اور 40 لاکھ معاوضے کی چیک حوالہ کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاوضہ قیمتی جانوں کا نعیم البدل نہیں ہے مگر اس بات کا اعادہ ہے کہ غم کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ غم زدہ خاندان کی اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اہل علاقہ نے چند گھنٹوں کے اندر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ریسپانس / امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور دکھ کی اس گھڑی میں انتظامی افسران کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔