دیر لوئر: ریسکیو 1122 کی فروری 2024 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) ریسکیو 1122 دیر لوئر نے فروری 2024 کی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔
ریسکیو 1122 دیرلوئر نے ضلع بھر میں 485 ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 501 شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروس فراہم کی۔
ریسکیو ترجمان دیر لوئر عبد الرحمٰن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ابرارعلی نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوۓ بتایا کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو فروری کے مہینے میں 4619 کالز موصول ہوٸیں جس میں 485 ایمرجنسیز کالز تھیں ان ایمرجنسی کالز میں 227 میڈیکل ایمرجنسیز، 27 روڈ ٹریفک حادثات، 18 اگ لگنے، 03 لڑاٸی جھگڑے اور گولی لگنے کے ، بلاسٹ 02، عمارت گرنے کے 1 اور 19 دیگر متفرق ایمرجنسیز کے واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوۓ بعض مریضوں کو موقع پر اور بعض کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں کو منتقل کیا۔ ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 188 مریضوں کو ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں ضلع کے اندر اور صوبے کے مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button