کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال افراد کی رہائی کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ رابطے

Spread the love

دیر لوئر (نمائندہ خصوصی)
کچے کے ڈاکوؤں کا دیر لوئر حاجی آباد سے اغوا شدہ حاجی حمید اور ان کے ساتھی پر بدترین تشدد۔ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل اس سلسلے میں گزشتہ روز نمائندہ روزنامہ نوائے دیر اور سوشل ورکر یاسر اعظم خان نے منتخب ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللّہ خان سے دیر لوئر کے اغوا شدہ حاجی حمید کے بارے میں الگ الگ ٹلیفونک رابطے کئے۔سوشل ورکر یاسر اعظم خان نے سارے معاملے سے ایم این اے محبوب شاہ اور ایم پی اے شفیع اللّہ خان کو باخبر کیا۔اور اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔جس پر ایم نے محبوب شاہ نے کہا کہ مجھے تو آج تک اس بارے کوئی علم نہ تھا مجھے آج آپ کے کہنے سے خبر ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ظلم برداشت سے باہر ہیں۔اور ہم اس پر اسمبلی کے فلور پر بھی بات کرینگے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی سارے واقعے سے آگاہ کرینگے۔اور دیر لوئر کے اغوا شدہ افراد کی فوری رہائی کے لئے آخری حد تک جائینگے۔اسی طرح ایم پی اے شفیع اللّہ خان کا کہنا تھا کہ ہم اس ظلم کے خلاف ہیں اور ہم آج ہی اس معاملے پر سارے ایم پی ایز بیٹھ کر آئندہ کے لئے منصوبہ کرکے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور اور دیگر محکموں سے رابطے کرینگے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر دیر لوئر کے مظلوم افراد کی بازیابی کے سندھ کشمور جانا پڑا تو بھی ہم تیار ہیں۔آخر میں ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللّہ نے سوشل ورکر یاسر اعظم خان کو اس سنگین مسلئے کو اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button