
حکومت پاکستان
وزارت مواصلات
اسلام آباد: نگران وزیر مواصلات جناب شاہد اشرف تارڑ اور چیئرمین این ایچ اے جناب ارشد مجید مہمند کی قیادت میں این ایچ ایف NHF اور ڈی ایچ اے DHA کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئ۔
این ایچ اے کے ملازمین کے لیے NHF سوسائٹی کا آغاز 2010 میں ہوا لیکن زمین کے مسائل کی وجہ سے اس پر کام مکمل نہیں ہو سکا۔
حال ہی میں، نگران وزیر نے اس عمل کو تیز کرنے اور تمام زیر التوا مسائل کو حل کرنے کا ذمہ لیا۔
آج کی یہ تقریب نگران وزیر اور این ایچ اے کی ٹیم، جس کی سربراہی چیئرمین این ایچ ایف جناب نسیم خٹک کر رہے ہیں، ان سب کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
اس میمورنڈم کے ذریعے نہ صرف ڈی ایچ اے کے ساتھ زمین کے تمام بقایا مسائل کو حل کیا گیا ہے بلکہ اس سے ڈی ایچ اے اور این ایچ ایف سوسائٹی کے بیچ زیادہ سے زیادہ زمینی روابط کی راہیں بھی ہموار ہوئی ہے۔
این ایچ ایف سوسائٹی اب ترقی کے آخری مراحل میں داخل ہو سکتی ہے اور جلد ہی این ایچ اے کے ملازمین اس کے فوائد حاصل کریں گے۔