پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، عمران علی

Spread the love

10خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سیلیوٹ پیش کرتے ہیں
سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کرکے خارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا

کراچی ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ گلشن اقبال کے صدر اور معروف سیاسی رہنماء عمران علی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،10خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سیلیوٹ پیش کرتے ہیں ، پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشنز کرکے خارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، عمران علی نے مزید کہا کہ قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے اقدامات لائق تحسین ہیں، فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button