
ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش، جس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
لوئر چترال پولیس کی جانب سے محکمہ سے ریٹائرڈ ہونیوالے فرض شناس پولیس افیسر ایس۔پی محمد ستار خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروقار تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افیسر کے اعزاز میں خصوصی افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
تقریب میں ڈی پی پی لوئر چترال ایاز زرین، ڈی۔ایس۔پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم، ڈی۔ایس۔پی سرکل چترال سجاد حسین، ڈی۔ایس۔پی۔سرکل بمبوریت حسن اللہ، ڈی۔ایس۔پی سرکل دروش احمد عیسیٰ، ڈی۔ایس۔پی سرکل لٹکوہ تمیز الدین، ڈی۔ایس پی سکیورٹی لاوی پاور پروجیکٹ مبارک احمد، ڈی۔ایس۔پی ٹوارزم پولیس شیر راجہ، تمام ایس ایچ اووز، او ڈبل ائیز، آفس سٹاف و دیگر اعلی افسراں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی محمد ستار خان نے کہا کہ پولیس میں رہتے ہوئے شوق اور لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیے اور کہا لوئر چترال پولیس ایک پروفشنل پولیس ہے ہر جگہ ہر وقت جیسے بھی حالات ہوں میں نے اس کو ہمیشہ پروفشنل پایا۔ امید ہے کہ ائیندہ بھی اسی طرح پروفشنل طریقے سے اپنی عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔
تقریب سے دیگر شرکاء نے بھی اپنے خطبات میں ایس پی محمد ستار خان کے ملازمت کے کامیاب دورانیہ کو سراہا۔
الوداعی تقریب کے آخر میں ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افیسر کو تحائف پیش کئے گئے اور باوقار طریقے سے محکمہ پولیس سے رخصت کیا گیا۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس