
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے ڈیزل پر چلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ کے نیا کرایا نامہ پر عمل درآمد کے سلسلے میں آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب طارق خان نے تیمرگرہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں کو ڈیزل پر چلنے والے نیا ٹرانسپورٹ کرایہ نامہ تمام بس سٹینڈز ، ٹرانسپورٹ اڈوں میں نمایاں جگہ پر اویزاں کرنے کی احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈیزل پر چلنے والے ٹرانسپورٹ ڈرائیورں کو ہدایت کی کہ نیا ٹرانسپورٹ کرایہ نامہ اپنے گاڑیوں کے فرنٹ پرلگائیں۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ٹریفک انچارج جناب خان نظر کے ہمراہ مختلف روٹس پر ٹرانسپورٹ کرانہ نامے چیک کئے۔ خلاف ورزی پر کئی ڈرائیورں کے خلاف کاروائی کی۔