ڈیووس: سعودی عرب نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہو جائے تو اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے پینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن صرف فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
فلسطینیوں کو امن مل جائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے علاقائی امن کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور یہ بات غزہ کے تناظر میں زیادہ متعلقہ ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہماری ترجیح غزہ اور بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
غزہ کی جنگ پورے خطے کے لیے خطرناک ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ روکنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔