بونیر: پاکستان مسلم لیگ نواز میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)

پاکستان مسلم لیگ نواز میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔ضلعی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ شاہ بخت روان خان نے ضلعی صدر سالار خان پر پی کے 25 پارٹی ٹکٹ چوری کرنے کا الزام ۔

مجبورا چئنک کے نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان۔مرکزی و صوبائی قائدین سے ضلعی صدر لے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ شاہ بخت روان خان نے پریس کلب بونیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے صوبائی صدر سالار خان نے مرکز سے جاتی سنکے پی کے 25 پارٹی ٹکٹ چوری کرکے اسکو اور پی کے 25 کے لیگیوں کو شیر کے نشان سے محروم رکھا اور بد دیانتی سے پی کے 25 پر جے یو ائی کے سمیدوار سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے این اے 20 پر اپنے لئے حمایت حاصل کرکے پارٹی کو نقصان پہنچایا

جس سے پی کے 25 اور ضلع کے بہت سارے لیگیوں کو دکھ ہوا اور ھم نے ساتھیوں کے صلاح و مشورہ سے پی کے 25 زے انتخابات میں حصہ لینے اور جے یو ائی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو مسترد کرتے پیں

اور مرکزی مرکزی و صوبائی قیادت سے ضلعی صدر حاجی سالار خان کے غیر آئینی وغیر جمہوری روئے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ضلعی جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ ضلعی صدر نے ٹکٹ چوری کیا لیکن خود کو پارٹی کا امیدوار تصور کرتا ہوں اور جمیعت علمائے اسلام ف کے ساتھ اتحاد کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔

ایڈوکیٹ شاہ بخت روان خان نے ضلعی صدر پر پارٹی میں گروپ بندیوں کا الزام لگایا اور اس کو پاکستان مسلم لیگ ن کے مفاد کے خلاف قرار دیا ۔

انہوں نے ازاد حیثیت سے چینک کے نشان پر الیکشن لڑنے ختمی فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضلعی صدر اب بھی چاہے تو وہ قومی اسمبلی کا الیکشن شیر اور چینک کے انتحابی نشان پر مشترکہ لڑنا چاہتا ہے تو میرے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ کے لئے اپنے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے میرے خاندان کے قربانیوں کا زکر بھی کیا ۔

پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے ضلعی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ شاہ بخت روان خان کے ہمراہ تحصیل گدیزی صدر جہانبرخان ایڈووکیٹ رشید خان اورضلعی رہنما اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button