
سوات(بیورورپورٹ)
ہزارہ یونیورسٹی شعبہ باٹنی کی ڈاکٹر شبانہ ارم نے پی ایج ڈی مکمل کرلی۔
سکالر نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اظہر حسین شاہ اور سینیئر سائنٹفک افیسر ڈاکٹرشازیہ ارم کے زیرِ نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔
ڈاکٹر شبانہ ارم نے اپنی کامیابی اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاوٗں کا نتیجہ قرار دیا۔
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ شعبہ باٹنی کی پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر شبانہ ارم جو میاںگانو چم چیل شگئی سیدوشریف سوات سے تعلق رکھتی ہے (سید قوم کی فخر مند رکن ہے) نے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اظہر حسین شاہ اور سینیٗرسائنٹفک آفیسر ڈاکٹر شازیہ ارم این اے آر سی اسلام آباد کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔
کریکٹرائزیشن اینڈ مائکروپرو پگیشن آف سلکٹڈپیچ جمپلازم آف سوات خیبر پختونخواہ پاکستان سکالرکے تحقیق کا موضوع تھا۔
جبکہ اپنے کچھ مقالے ہائی ایمپکٹ فیکٹر جنرلز میں بھی شائع کرا چکی ہے۔
ڈاکٹر ہمایون شاہین یونیورسٹی آف اے جے کے مظفر آباد اور ڈاکٹر فریداللہ کا مسیٹ اسلام آباد( ایبٹ آباد کیمپس) کے پروفیسر ان کے بیرونی مہتمم تھے۔