پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول

Spread the love

اسلام آباد: پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے عملے کے معاہدے اور اقتصادی جائزے کی منظوری کے ساتھ اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان کو اب تک 1.9 بلین ڈالر مل چکے ہیں جب کہ اگلے معاشی جائزے کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو آخری معاشی جائزے کے بعد مزید 1.1 بلین ڈالر ملیں گے۔

اس پر آئندہ ماہ مذاکرات ہونے والے ہیں۔

آئندہ عام انتخابات کے باعث مذاکرات کا شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے، پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط اپریل میں ملنی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ پاکستان پہلے ہی 3 بلین ڈالر کے اضافی انتظامات کے تحت 1.2 بلین ڈالر وصول کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button