اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاور سیکٹر کمپنیوں کے ملازمین اور افسران پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی،
ضروری خدمات ایکٹ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں،
جنریشن کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی پر لاگو ہے۔
یہ فیصلہ کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ضروری خدمات ایکٹ کے تحت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی یونینوں کی سرگرمیاں محدود رہیں گی۔