عمر سیف کی سوئٹزرلینڈ میں اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹل تعاون پر اتفاق

Spread the love

اسلام آباد: قائم مقام وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن عمر سیف نے سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر بین الاقوامی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں سے اہم غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف نے ان ملاقاتوں میں کہا کہ پاکستان مستقبل قریب میں ’’ڈیجیٹل حب‘‘ بننے جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل پاکستان برانڈ کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے لیے قائم مقام وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ کلاؤڈ سروسز میں تعاون کے ذریعے اہم پیش رفت کی توقع ہے۔

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی سیکرٹری جنرل دیما الٰہی سے ڈاکٹر عمر سیف کی ملاقات میں ڈی سی او ممالک میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

عمر سیف نے قطر کے وزیر آئی ٹی اور روانڈا کے وزیر مواصلات سے بھی ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے گوگل ہاؤس کا دورہ کیا اور نائب صدر بیشاد بہزادی سے ملاقات میں جنریٹو اے آئی ٹیکنالوجی پر تفصیلی بات چیت کی۔

عمر سیف نے کہا کہ ڈی سی او ملک اور گوگل آئی ٹی میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button