
لاہور ہائیکورٹ نے
- عمران خان
- شاہ محمود قریشی
- پرویز الٰہی
- حماد اظہر
- فواد چوہدری
- صنم جاوید
کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آر او اور اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف تمام درخواستوں کی سماعت کی۔
ہائیکورٹ نے چار حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست مسترد کر دی۔ این اے 64، 69 اور پی پی 32، 34 سے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
اسی بنچ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔
شاہ محمود قریشی نے این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ نے حماد اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی اور آر او اور اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلوں کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔
اسی بنچ نے پی ٹی آئی کے بانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی اور عمران خان نیازی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔ ڈویژن بنچ نے آر او اور اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
اسی طرح لارجر بنچ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف فواد احمد چودھری کی اپیل مسترد کر دی۔ فواد چوہدری نے این اے 60 اور این اے 61 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔