
واڑی(نمائندہ نوائے دیر)جے یو آئی دیربالا نے گستاخ ٹک ٹاکر کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا
گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام اور ضلعی امیر ختم نبوت مولانا ذکی اللہُ جے یو آئی واڑی کے راہنما ملک اسفندیار خان مولانا عزیزالرحمان و دیگر نے واڑی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
کہا کہ شیرینگل کے رہائشی ٹک ٹاکر عمرحیات عرف ساقی جان کی طرف سے آیات کریمہ کی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتے ہیں
انہوں نے واڑی پولیس کی جانب سے گستاخ ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ کی اندراج اور فوری گرفتاری کا خیر مقدم کیا،
انہوں نے کہا کہ حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گستاخ ٹک ٹاکر کو قرار واقعی سزا دی جائے
تاکہ آئندہ کوئی اس طرز گستاخی کا جرت نہ کرسکے۔