ہر ماہ 18ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانے پر تیار ہیں، پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

Spread the love

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ محصولات کا ہدف پورا نہ ہونے کے باعث 15 فروری سے پہلے گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا جائے گا جب کہ پاکستان 18 ارب روپے ماہانہ اضافی ٹیکس لگانے کو بھی تیار ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 216 ارب روپے کا اضافی ٹیکس صرف اس صورت میں لگایا جائے گا جب ایف بی آر اور دیگر ذرائع وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہے۔

اس حوالے سے قائم مقام وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت مالی سال کے پہلے تین ماہ میں بنیادی بجٹ کو سرپلس میں رکھنے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

آئی ایم ایف کے عملے کی سطح کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دسمبر کی ششماہی گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن 15 فروری تک جاری کرے گا۔

پاکستان کے محکمہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گیس کی قیمت میں یہ تیسرا اضافہ ہوگا۔ نومبر میں نگراں حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 1100 فیصد اضافہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button