کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2042 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
قومی سطح پر پیر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی سے 214700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی سے 18471 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے پر برقرار رہی۔