
بیورو چیف عابد سے)
پی ٹی ائی کے مرکزی چیئرمین امیدوار این اے 10 بونیر بیرسٹر گوہر خان نے ریاستی اداروں کو مزاکرات کی پیشکش کردی۔ عدلیہ سمیت ریاستی اداروں سے گلہ ہے کہ پی ثی ائی کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔عوام کو حق دیا جائے کہ انتخابات میں ازادی سے ووٹ کے زریعے حکمرانوں کا انتخاب کریں۔ پی ٹی ائی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے نظام میں تبدیلی لائے گی۔ پی ٹی آئی نے تحصیل ڈگر میں اپنے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرکے تحصیل ڈگر کے سطح پر گرینڈ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا ۔ورکرز کنونشن سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین ونامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 10 بیرسٹر گوہر علی خان ۔نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 25 ریاض خان اور ڈاکٹر لیاقت علی خان کا خطاب ۔مقررین نے کہا کہ نواز شریف 8 فروری کو دوبارہ لندن کیلئے اپنے فلائٹ کا بندوست کریں گے جبکہ بلاول کا تربیت خریدوفروخت کیلئے کیا گیا ہے لیکن ہم ناکام بنائے گے
پی ٹی آئی امیدواروں کے ساتھ ہر مقام زیادتی ہورہے ہیں اور انہیں تنگ کیا جا رہے ہیں۔۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف پاکستان کے عوام کا نظریہ بن گیا ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انشاء اللہ 8 فروری کو موروثی سیاست دانوں کا حاتمہ ہوگا اور عمران کا نظریہ یہ ہے کہ تمام لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہوں آللہ تعالیٰ اور عوامی طاقت عمران خان کے ساتھ ہیں اور دنیا کا کوئی طاقت عمران کو عوام سے منفی نہیں کرسکتا
انہوں نے ورکرز پر زور دیا کہ اپنے انتخابی نشانات پہچانے اور ووٹ کے دن صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے رائے کے ذریعے ظلم کا جواب دینے کے لیے کردار ادا کرے ۔۔ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہمارے ورکرز اپنے نشانات اچھی طرح جانتے ہیں ۔ عوام صبر و تحمل کا برداشت کرکے 8 فروری کو عمران خان کا آواز بنے ۔۔
پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے لیکن عدلیہ اور اداروں سے گلہ اور شکایات ہیں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اب سیز فائر ختم ہونا چاہیے یہ جھگڑا ختم ہونا چاہیے۔اور جس نے بھی شطرنج کی طرح حکومتیں بنائے ہیں تو ملک میں تباہی ہوئی ہے سب سے درخواست ہے کہ 8فروری کو عوام کا راستہ نہ روکے اور عوام کو رائے دہی استعمال کرنے دیں عمران خان تا حیات چیئرمین ہے اور رہے گا میرے ساتھ چیئرمین شپ امانت ہے اور عمران خان کے خلاف سازش کر کےحکومت لیا گیا . عمران خان پر پہلے 180 جبکہ ابتک 203 جعلی اور بوگس کیسیز بنائے گئے 6ماہ کے دوران جیل میں خان کو صرف دو بار اپنے بچوں سے باتیں کرنے دیا گیا جو کہ سراسر ظلم ہے ۔ تمام دباؤ کے باوجود خان ڈیل نہیں کرے گا۔آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہیں