لوئیر دیر: ملک میں خلافت راشدہ کے نظام کی پوری کوشش کرینگے,جما عت اسلامی

Spread the love

لوئیر دیر) جما عت اسلامی کا انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد ملک میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں غیر اسلامی قوانین کی منظوری کا راستہ روکنا اور ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ کرناہے

اگر عوام قومی اسمبلی سے غیر اسلامی قوانین سازی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں تو جما عت اسلامی کو ووٹ دیں

سینیٹ میں مشتاق احمد خان اور قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر خان نے غیر اسلامی قوانین کی منظوری کی مخالفت کی تھی

ان خیالات کا اظہار این اے7 لوئر دیر سے جما عت اسلامی کے امید وار مولانا ڈاکٹرمحمد اسماعیل پی کے 16سے جما عت اسلامی کے امیدوار حاجی شاد نواز خان، جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے امیر ملک شیر بہادر خان، سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد، محمد خان ودیگر نے شیخان تیمرگرہ میں ورکرز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے جما عت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کا اعلان کیا

مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی لوئر دیر اور اپر دیر میں ایک مظبوط سیاسی قوت ہے ما ضی میں ضلع دیر کے عوا م نے جما عت اسلامی پر اعتماد کیا تھا تو جما عت اسلامی نے ملاکنڈ یونیورسٹی، ملاکنڈ تعلیمی بورڈ، 76کلو میٹر طویل بلامبٹ اریگیشن منصوبہ، درجنوں رابطہ پل، تیمرگرہ میڈیکل کا لج، کو ٹو ہایڈل پاور پراجیکٹ، گور نمنٹ کالج تیمرگرہ کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دینے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال تیمرگرہ سمیت چکدرہ، تالاش، منڈا، ثمرباغ، لعل قلعہ کے ہسپتالوں کی اپگریڈیشن،تیمرگرہ میں ارکایوز لا ئبریری، سمیت سڑکوں، اور سکولوں، بجلی کے منصوبوں کا جال بچھایا

جبکہ 2018میں لوئر دیر میں پی ٹی ائی کی کامیابی کے باوجود لوئر دیر میں کو ئی میگا پرا جیکٹ نہیں بنااور ضلع دیر ترقی کے بجائے پیچھے چلا گیا

اگر عوام نے جماعت اسلامی پر اعتما دکرکے کا میابی دلائی تو ضلع دیر کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کرینگے اور ملک میں خلافت راشدہ کے نظام کی پوری کوشش کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button