
تیمرگرہ (ڈسڑکٹ رپورٹر) تحصیل بلامبٹ کے علاقے رانی اور مصری خانے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں،بزرگوں اور سیاسی زعماء نے پی کے 14سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے نامزد امیدوار بریگیڈ ئرڈ رٹیائرڈسعید اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا
اس حوالے سے پی ٹی ائی پی کے نامزد امیدوار بریگیڈ ئرڈ ریٹائرڈ سعید اللہ نے انتخابی مہم کے سلسلے میں رانی اور مصری خانے کے گھر گھر مہم کے دوارن نوجوانوں،بزرگوں اور سیاسی مشران نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کااعلان کیا،
اس موقع پر بریگیڈئرڈ ریٹائرڈ سعید اللہ نے کہا کہ ماضی میں اس حلقے کو پسماندہ رکھاگیا ہے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیاگیا
انھوں نے کہاکہ ان کی سیاست کا محور عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنا ہے عوام کو مایوس نہیں کریں گے
انھوں نے کہاکہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد حلقے کے عوام کو امین،ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کریں گے
انھوں نے کہاکہ پرویز خٹک نے صوبہ کے عوام کو صحت کارڈ کی صورت میں مفت علاج،سوات ایکیریس وے کی تعمیر کی ان کی کارنامے ہیں انشاء اللہ 8فروری کو عوام اہل اور عوام دوست امیدوار کو ووٹ دے کر ترقی کا سفر شروع کریں گے۔