پاکستان کی روس اور چین کو ’ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی‘ کیلئے روٹ کی پیشکش

Spread the love

اسلام آباد: قائم مقام وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے لیے ڈیجیٹل کوریڈور بن سکتا ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ چین، روس اور وسطی ایشیائی ممالک پاکستان کی صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس راستے کو ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے استعمال کرنے سے یورپ اور افریقہ تک 100 ملی سیکنڈ کم وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس کاشغر سے کراچی تک دو فائبر لوپ ہیں۔ اتصالات نے اپنا پہلا کیریئر نیوٹرل ڈیٹا سینٹر قائم کیا ہے جس کا افتتاح کل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ چین سے بھی بات چیت جاری ہے، روٹ کی تکمیل سے پاکستان کو ٹرانزٹ روٹ سے سالانہ 200 سے 400 ملین ڈالر ملنے کی امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button