لوئیر دیر: میں بھی کشمیری ہوں اور یاد رکھو دنیا والو کشمیر بنے گا پاکستان

ریسکیو 1122

Spread the love

لوئیر دیر
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرارعلی کی سربراہی میں 5 فروری یوم کشمیر کے حوالے سے ریسکیو 1122 دیرلوئر کی سٹیشنوں میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور خصوصی ریلی کا اہتمام کیا گیا،

ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کر ڈسٹرکٹ جرگہ ہال میں تقریب میں شرکت بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرارعلی کی ہدایت پرریسکیو جوانوں نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 05فروری کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرارعلی کا کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرارعلی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کر رہے ہیں، ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کیاجائے۔

مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔ریلی میں تمام شرکاء نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے پینا فلیکسزاٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر کے حق کے لیے نعرے لگائے گئے۔

ریلی کے اختتام پر کشمیرکی آزادی کے حق میں دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button