عام انتخابات: بم دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس آفیسرز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Spread the love

لوئر دیر (نمائندہ نوائے دیر) گُزشتہ روز عام انتخابات کی سیکورٹی کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر ہونے والے بم دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے 4 پولیس آفیسرز کی نماز جنازہ اُنکے لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں ادا کر دی گئی.

سب انسپکٹر سلطان یوسف کا جنازہ اُنکے ابائی گاؤں قلعہ کامبٹ، کانسٹیبل محمد صابر کا جنازہ املوک درہ تالاش،

کانسٹیبل علی محمد کا جنازہ باڈوان، جبکہ کانسٹیبل اسرار احمد کا جنازہ اُنکے ابائی گاؤں بانڈہ گئی تالاش میں ادا کی گئی.

شُہداء کے نماز جنازوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئردیر ضیاءالدین احمد، ڈی ایس پیز سرکل، ڈی پی ایس ہیڈکوارٹرز، ایس پی ایلیٹ اور دیگر پولیس افسران سمیت مقامی لوگوں نے شرکت کی.

لوئیر دیر پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے شُہدائے پولیس کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی.

پولیس آفیسرز نے شُہداء کے قبور پر گُلدستے رکھے اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی.

ڈی پی او لوئیر دیر اور دیگر پولیس آفیسرز شُہداء پولیس کے لواحقین سے ملے اور اُنکے ساتھ تعزیت کی.

اس موقع پر ڈی پی او لوئر دیر کا کہنا تھا کہ امن کے خاطر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شُہداء کے قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں.

شُہداء کے بچے ہمارے بچے ہیں….اور مشکل کی اس گھڑی اُنکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button