
ٹیکساس: شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی ایک ماہ کی ہوگئی، جس کا جشن انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ منایا۔
عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں 3 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان دونوں نے 5 جنوری کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا۔
عروہ حسین اور فرحان سعید نے ہاتھ پکڑے اپنے ننھے فرشتے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشیاں، نعمتیں اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ اس دنیا میں آ گیا ہے، جسے ہم نے ‘جہاں آرا سعید’ کا نام دیا ہے۔ یہ ہماری آنکھوں کا سیب ہے۔ جسے ہم پیار سے ‘آرا’ کہیں گے۔
عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی کو دنیا میں آئے ایک ماہ ہو گیا ہے اور اس خوشی میں انہوں نے کیک کاٹا اور اپنی فیملی کے ساتھ جشن منایا۔