اعظم خان کو موقع کیوں نہیں دیا؟ سابق کپتان نے تنقید کے نشتر چلادیئے

Spread the love

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اعظم خان کو موقع نہ دینے پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سمیت انتظامیہ پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

اعظم خان کے بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ صرف 3 میچز کے بعد ڈراپ ہونے کے بجائے اعظم خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پوری سیریز میں موقع دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا، نوجوان بلے بازوں کو جلد ہی احساس ہو جائے گا کہ کچھ کوچز صرف اپنی نوکری برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہیں۔

اعظم خان نے انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی) کے دوران اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ یہ سمجھا ہے کہ جب میں لیگ کرکٹ کھیلتا ہوں تو مجھے پورا موقع ملتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم میں انہوں نے مجھے یہ بتانے کی کوشش کی کہ میں پاکستان کے لیے اتنا اچھا نہیں ہوں۔

بین الاقوامی میچوں میں یہ ٹھیک ہے، میں اپنا راستہ خود تلاش کروں گا۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ کچھ میچوں میں جب وہ بیٹنگ کے لیے آئے تو مطلوبہ رن ریٹ 13 کے قریب تھا جو کسی بھی بلے باز کے لیے آسان نہیں لیکن اگر آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو آپ کو فٹ رہنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button