تالاش:پانچ سالہ پہاڑی تنازعہ میں پیش رفت, استحکام پاکستان تحریک کی کوششوں سے تحقیقاتی جرگے کا انعقاد

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) قدرتی معدنیات سے مالا مال (پہاڑ )پانچ سالہ پہاڑی تنازعہ میں پیش رفت استحکام پاکستان تحریک کے کوششوں سے تحقیقاتی جرگے کا انعقاد ۔
استحکام پاکستان تحریک کے بانی و مرکزی چیئرمین حاجی محمد واصل خان کے قیادت میں اور تحریک کے مخلص اراکین کی انتھک محنتوں سے تحقیقاتی جرگہ منعقد کیا گیا ۔جس کا مقصد ضلع مہمند بمقام دراو ،سور تنگے ،اولئی شاہ علاقہ امبار میں دو فریقین فریق اول شمس الدین خان آف نوے کلے باجوڑ اور فریق دوم محمد الیاس ،اسامہ اور قاری نامی شخص کے مابین پہاڑ پر گزشتہ پانچ سال سے تنازعہ چلا آرہا ہے ۔ جس میں مختلف قبائلی جرگوں نے پہلے سے بھی تنازعہ حل کرنے کی بہت کوششیں کرچکے ہیں ۔اخرکار استحکام پاکستان تحریک کے بار آور کوششوں نے رنگ لاکر ایک بڑا تحقیقاتی جرگہ منعقد کیا ۔جس میں فروخت کرنے والے پہاڑی مالکان اور مقامی قبائلی اقوام کے مشران نے بھی شرکت کی ۔تحقیقاتی جرگہ کے روبرو فروخت کرنے والے افراد جو متعلقہ متنازعہ پہاڑی کے مالک تھے ۔انہوں نے اقرار کیا کہ ہم بمقام دراو سورتنگے اولئ شاہ امبار ضلع مہمند میں قدرتی معدنیات کرومائیٹ ،پیپرائیٹ،سنگ مرمر،سنگ سفید سے لدے بھرے پہاڑ کو شمس الدین خان آف نوے کلے باجوڑ پر 2016 میں فروخت کیا ہے ۔جس کے بعد فریق دوم نے قوم کے چند افراد سے 2022میں دھوکہ اور فراڈ کے بنیاد پر دوبارہ جعلی دستاویزات پر دستخط لیئے ہیں ۔جس میں ظاہر کیا گیا ہے ۔کہ متعلقہ پہاڑی شمس الدین خان کے ملکیت نہیں بلکہ فریق دوم الیاس ،اسامہ وغیرہ کے ملکیت ہے ۔ استحکام پاکستان تحریک کے زیر اہتمام اس منعقدہ تحقیقاتی جرگہ میں قدرتی معدنیات کرومائیٹ ،پیپرائیٹ،سنگ مرمر وغیرہ سے مالا مال اس پہاڑ کے فروخت کرنے والے مالکان نے ایک دفعہ پھر تحقیقاتی جرگہ کے روبرو اعلان کیا ۔کہ مذکورہ پہاڑی 2016 میں خرید نے والے اصل مالک شمس الدین خان آف نوے کلے باجوڑ کا ملکیت اور حق ہے ۔اس کے علاؤہ کسی اور جھوٹے دعویداروں کااس پر ملکیت کا کوئی حق نہیں ۔البتہ جھوٹے دعویداروں الیاس ،اسامہ اور قاری نامی افراد کا شمس الدین خان کے زر خرید پہاڑی سے ان کی پہاڑی حدو دات لگے ہوئے ۔جس کی وجہ سے وہ شمس الدین خان کے پہاڑی پر دعوے داری کر رہیں ۔
جو سراسر ظلم ،زیادتی اور ظالمانہ طریقے سے قبضہ ہے ۔جس کے ہم سب اقوام ،قبائل اور عمائدین مخالفت کرتے ہیں ۔کیونکہ مزکورہ پہاڑ شمس الدین خان آف نوے کلے باجوڑ کا ملکیت ہے ۔اور اس پہاڑی کے تمام مالکانہ حقوق رکھنے کا اصل حقدار ہے۔
استحکام پاکستان تحریک کے بانی و مرکزی چیئرمین حاجی محمد واصل خان نے تحقیقاتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان تحریک کا مقصد ملک بھر میں اس نوعیت کے تنازعات کو بڑی خوش اسلوبی کیساتھ حل کرنا ہے ۔کسی بھی معاملے میں مظلوم کا ساتھ دینا اور ظالم کی سرکوبی کرنا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ استحکام پاکستان تحریک نے آب تک ملک بھر میں مدتوں پرانے اور سنگین نوعیت کے تنازعات کو حل کرچکے ہیں ۔انہوں موقع پر موجود عمائدین علاقہ اور قبائلی مشران کو یقین دلایا کہ بہت جلد پانچ سال سے جاری یہ پہاڑی تنازعہ بہت جلد حل ہو جائے گا ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تحقیقاتی جرگہ کے بہت جلد دور رس نتائج نکل آئیں گے ۔اور علاقہ بھی خون خرابہ اور جنگ وجدل سے بچ جائے گا ۔ منعقدہ تحقیقاتی جرگہ سے استحکام پاکستان تحریک کے مرکزی وائس چیئرمین ملک فضل خالق خان ،شمس الدین خان آف نوے کلے باجوڑ اور دیگر مشران نے بھی خطاب کیا ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button