
بوسٹن: سائنسدانوں نے ایک نیا اینٹی مائکروبیل مرکب تیار کیا ہے جو سپر بگ کے میکانزم کو ناکارہ بناتا ہے جو اینٹی بائیوٹکس کو غیر موثر بنا دیتے ہیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے پایا ہے کہ کرائیسومائسن نامی ایک نیا مرکب کئی قسم کے اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹیریا کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تاہم ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا گیا ہے کہ یہ مرکب یا اس سے ملتی جلتی دوائیں انسانوں کے لیے کتنی محفوظ ہیں۔
لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس مرکب نے بیکٹیریا کے خلاف کارروائی کو بہتر بنایا ہے جو بہت سی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اور لاکھوں افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔
مطالعہ کے شریک مصنف کیلون وو نے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس جدید ادویات کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
سرجری، کینسر کے علاج اور اعضاء کی پیوند کاری جیسے طریقہ کار اینٹی بائیوٹکس کے بغیر نہیں کیے جا سکتے۔