
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں سب ڈویژن ثمرباغ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ کے زیر نگرانی کشمیر بھائیو سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا۔
27 اکتوبر یوم سیاہ, کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اج سب ڈویژنل ایڈمنسٹریشن ثمرباغ نے ٹی-ایم-اے ثمرباغ کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر اور بھارتی انتہا پسندی و غیر قانونی غاصبانہ اقدامات کے خلاف مختصر والک کا انعقاد کیا۔
واک میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب محمد یونس, سب ڈویزنل پولیس افسر جناب نعیم خان, تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ثمرباغ سٹاف اور عوام نے ے شرکت کی۔ اس موقع پر جناب یونس خان نے بتایا کہ اس دن منانے کا مقصد بھارت کا کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کی مذمت کرنا ہے۔
بھارت مقبوضہ کمشیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے تنظمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔
شرکاء نے کشمیر پر بھارتی مظالم کے خاتمے اور ملک و قوم کے سربلندی کیلئے دعا کی۔