امریکا کے اقوام متحدہ میں غزہ قرارداد کو ناکام بنانے پر حماس کا ردعمل آگیا

Spread the love

غزہ: حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں الجزائر کی جانب سے پیش کی گئی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ناکام بنانے پر امریکا پر کڑی تنقید کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی تجویز کو ناکام بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قرارداد کو ویٹو کرکے امریکا نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔
بیان میں صہیونی ریاست کا بہادری سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button