ملائیشیا کی نجی ایئرلائن نے کراچی کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز کل کراچی پہنچے گی۔ باٹک ایئر لائن کی کراچی کے لیے پہلی پرواز کل شام ساڑھے سات بجے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے پہنچے گی۔ اس موقع پر طیارے کو واٹر سلامی دی جائے گی۔