ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

Spread the love

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ رقم بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی ترسیل کے نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسمیشن کی صلاحیت میں اضافہ عوام کو قابل اعتماد سپلائی فراہم کرے گا۔

لاہور شہر میں بجلی کی ترسیل کے نقصانات میں کمی آئے گی۔

بیان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ قومی گرڈ کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھا کر اس کے استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔ یہ منصوبہ ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دے گا، 500 KV اور 220 KV ٹرانسمیشن لائنوں کے لوپس کو بند کرے گا اور پرانی ٹرانسمیشن لائنوں کو تبدیل کر کے لاہور، پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button