تاپسی پنو کا اپنی شادی کی خبر پر ردعمل دینے سے انکار

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے اپنی اور اپنے بوائے فرینڈ میتھیاس بوائے کی شادی کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ تاپسی پنو اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوو رواں سال مارچ کے آخر میں شادی کریں گے۔ اس میں خاندان کے افراد اور کچھ قریبی رشتہ دار شامل ہوں گے۔

جب ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اس خبر کے حوالے سے تاپسی پنو سے رابطہ کیا تو اداکارہ نے شادی کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ سے مختصر بات کرتے ہوئے تاپسی پنو نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں میڈیا کو کبھی کوئی تفصیلات یا وضاحت نہیں دی اور نہ ہی آئندہ کبھی اس پر بات کروں گی۔

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں میڈیا میں اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں کرتی اور نہ ہی میں چاہتی ہوں کہ کوئی میری ذاتی زندگی پر تبصرہ کرے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ تاپسی پنو کی شادی میں بالی ووڈ کی کسی مشہور شخصیت کو مدعو نہیں کیا جائے گا، جب کہ یہ شادی سکھ اور عیسائی مذہب کی روایات اور رسوم کے مطابق ہوگی کیونکہ اداکارہ کا تعلق سکھ مذہب سے ہے۔ اس کے ہونے والے شوہر کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button