وزیراعظم کی ہدایت پر برآمد کنندگان کو 65 ارب روپے کے ریفنڈز جاری

Spread the love

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایکسپورٹرز کو 65 ارب روپے کے تمام ریفنڈز جاری کر دیئے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپنے خطاب میں ایکسپورٹرز کو ریفنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے بعد برآمد کنندگان کو 3 مارچ تک مجموعی طور پر 65 ارب روپے کی واپسی جاری کردی گئی ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کرنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی، تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ایکسپورٹرز کو ریفنڈز جاری کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کے اقدام کی حمایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button