
سوات ( بیورورپورٹ) پاکستانی اورپختون کمیونٹی کے لئے سعودی عرب کے شہر ریاض میں علاج معالجے کے لئے جدید ہسپتال کاقیام ٗ دیارغیر میں مقیم پختونوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے عمل میں لایاگیاہے۔ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹرضمیر اوربورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر ڈاکٹرسیدمزمل شاہ نے میڈیکل زون کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔سعودی شہرریاض میں بڑی تعداد میں پختون مسافر رہائش پذیر ہیں اوران کو علاج معالجے کے سلسلے میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہا تھا، زبان کے حوالے سے بھی مشکل کاسامنا تھااورعلاج معالجے کاطاقت نہ رکھنے والوں کو بھی مشکل پیش آئی تھی، جس کے پیش نظر پختون کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں خصوصاً ڈاکٹر ضمیر جو کہ ایک خدائی خدمتگار اوراے این پی ریاض ریجن کے سالاربھی ہے اورممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر سیدمزمل شاہ نے دیگر ساتھیوں سمیت جدوجہد شروع کی جس میں اس کا رخیر میں ان کو کامیابی حاصل ہوئی اور انہوں نے ایک ایسے ہسپتال کا قیام عمل میں لایاجہاں تمام ڈاکٹر ز اوردیگرسٹاف پختونوں اورپاکستانیوں پرمشتمل ہیں ۔اس اسپتال میں میں 50فیصد رعایت کے ساتھ ساتھ غریب اوربے بس لوگوں کو مفت علاج کابندوبست کیاگیا، ڈاکٹرمزمل شاہ کاکہناتھا کہ یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا جو اللہ تعالیٰ نے بطریق احسن حل کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بلال اکبر جوکہ یہاں سفیر تھے نے اس طرح کے ہسپتال کے قیام کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی اوران کی بھی خواہش تھی جوآج پوری ہوگئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹرضمیر نے کہا کہ اصل مقصد یہاں مقیم پختونوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہے انشاء اللہ اس ہسپتال کے قیام سے یہاں مقیم پاکستانیوں اورخصوصاً پختونوں کوطبی سہولیات بہتراندازمیں میسرہوں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔