سوات: ضمیر کے سوداگر ٹکٹ خریدکر عمران خان کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں، محمود خان

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ اور وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان نے تحصیل مٹہ کے علاقےگوالیرئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کروڑوں روپے دینے والے ضمیر کے سوداگرٹکٹ خریدکر عمران خان کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں ۔

الیکشن کے بعد یہ لوگ ضمیر کا سودا کریں گے۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد کی پی ٹی آئی پی کے قافلے میں شمولیت پر خوشی ہوئی،۔

8 فروری کا دن نوجوانوں کے مستقبل کادن ثابت ہوگا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

محمود خان نے کہاکہ آج میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کی خدمت مجھ سے کوئی بہتر کرسکتاہے تو اسے ووقٹ دیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ عوام نے موقع دیا تو علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا،

محمود خان نے کہاکہ میں نے اپنی پارٹی بنائی ہے ،لوٹاتو وہ ہوتا ہے جو پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں، ہمارے نظریات دیگر پارٹیوں سے مختلف ہیں،

انہوں نے کہاکہ الیکشن کے میدان میں عمران خان کے نام پر آزاد امیدوار جیتنے کے بعد ضمیر کا سودا کریں گے اور میدان میں موجود لوگ عمران خان کے سپاہی نہیں بلکہ انہوں نے کروڑوں روپےدیکر ٹکٹیں خرید لی ہیں،

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے نام پر الیکشن لڑنے والے اگر دوسری پارٹیوں میں نہیں چلے گئے تو میں سیاسیت چھوڑ دوں گا، انہوں نے کہاکہ این اے فور کی ٹکٹ مقامی کی بجائے دوسرے علاقے کے بندے کو دیا گیا۔

کیا تحصیل مٹہ اور کبل میں ایک بھی ایسا ورکر نہیں تھاجس کو ٹکٹ دیا جاتا؟انہوں نے کہاکہ جب زمان پارک پر پولیس نے حملہ کیا تھا تو اس وقت یہ لوگ کہاں تھے؟

اس وقت زمان پارک میں ہم موجود تھے، آنسوگیس اور شلینگ میں ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے،

انہوں نے کہاکہ آج ہیسوں کے بدلے ٹکٹیں لینے والوں میں سے کتنے لوگ ہیں جو زمان پارک اور سخت حالات میں کھڑے تھے؟

یہ لوگ عمران خان کے لیے نہیں اپنے مال بنانے کے لیے میدان میں نکلے ہیں،

محمود خان نے کہاکہ
پی ڈی ایم کے سولہ ماہ کے مہینوں میں میرے منظور کردہ فنڈز ڈی آئی خان اور بنوں منتقل کئے گئے،

انہوں نے کہاکہ وہ لوگ سوات کی کیا خدمت کریں گے جس نے سوات کے فنڈز دوسرے اضلاع منتقل کئے،

انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو پگڑی کے نشان پر مہر لگا کر اپنے بچوں اور سوات میں تعمیر و ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رکھنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button