سوات تعلیمی بورڈ کے میٹرک نتائج، زرک محمد خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ۔ انٹرنیشنل پبلک اسکول کبل کے طالب زرک محمد خان نے 1154 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔پبلک اسکول سنگوٹہ کی طالبہ حفصہ عنایت نے 1153نمبرلیکر دوسری اورالاظہر سکول پانڑ کے طالب علم محمد ثقلین نے 1152ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ نتائج کے مطابق جماعت دہم میں مجموعی طورپر46106 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جن میں سے 38235 طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی اور نتیجہ 82.92 فیصد رہا۔اسی طرح جماعت نہم میں50323طلباء وطالبات میں سے 26022طلباء وطالبات کامیاب قرار پائے۔جماعت دہم جنرل گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شالپین کی طالبہ سارہ سلطان نے 1034 نمبر لیکر پہلی،شانگلہ کی پرائیوٹ طالبہ سلمی’ رحمان نے 1030 نمبر لیکر دوسری اور شانگلہ ہی کی پرائیوٹ طالبہ ثانیہ افضل نے 1015نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button