دیر پائین: ریٹ سے تجاوز پرمتعلقہ دوکانداروں کے خلاف مراسلے جاری

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کی بابرکت مہینہ میں عوام کو خوراک کی اشیاء سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایت پر اج ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جناب کاشف احسان نے ہمراہ شبیر احمد فوڈ انسپکٹر نے تیمرگرہ بازار ، ہسپتال روڈ ، میاں بانڈہ اور زوال بابا پر واقع مختلف سبزی و فروٹ فروشان ، قصائیوں اور مرغ فروشانوں کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری ریٹ سے تجاوز پرمتعلقہ دوکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مراسلے جاری کئے گئےاور تمام دوکاندار وں کو ہدایات جاری کیے گئے کہ عوام کو رمضان المبارک کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے قطعی گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button