پی ایس ایل؛ کون کون سے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں؟

Spread the love

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے شروع ہونے میں صرف 3 دن باقی ہیں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ جوش و خروش بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

نویں سیزن کے آغاز سے قبل آئیے آپ کو مختلف کھلاڑیوں کے بنائے گئے کچھ منفرد ریکارڈ بتاتے ہیں۔

سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور موجودہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے سب سے زیادہ (88) میچز کھیلے ہیں جب کہ کراچی (81) میچز کی تعداد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ بادشاہوں کا ملک ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے (80) کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

سب سے زیادہ وکٹیں

پی ایس ایل میں وہاب ریاض 88 میچوں میں 113 وکٹیں لے کر آل ٹائم ٹاپ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، حسن علی 94 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور شاہین شاہ آفریدی 62 میچوں میں 89 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

سب سے زیادہ سنچریاں

پشاور زلمی کے سابق کھلاڑی اور پی ایس ایل کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کامران اکمل نے 7 سیزن میں 3 سنچریاں بنائیں جو کہ سب سے زیادہ ہے۔

ان کے پیچھے جیسن رائے، شرجیل خان، ریلی روسو اور فخر زمان ہیں جنہوں نے 2،2 سنچریاں اسکور کیں۔

ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے

لاہور قلندرز کے بین ڈنک پی ایس ایل 2020 کے سیزن میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ دو مرتبہ انجام دیا ہے۔

انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف ایک اننگز میں 12 چھکے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 10 چھکے لگائے تاہم وہ اس سیزن میں پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہیں۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ پی ایس ایل کا نواں سیزن 17 فروری سے شروع ہوگا جب کہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button