سڈنی ٹیسٹ میں شاہین کی عدم شرکت پر بھارتی کمنٹیٹرز حیران ہیں۔ معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے سڈنی ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کی عدم شرکت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ شاہین، امام باہر! پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے دورے سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فارم اور فٹنس سامنے آئی ہے، ان کی سوئنگ بولنگ اور رفتار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی عدم موجودگی کے بعد اوپنر صائم ایوب کی صورت میں ایک نیا باب کھل گیا ہے، نئے ٹیلنٹ کی آمد سے پاکستانی ٹیم میں نیا ولولہ پیدا ہوگا۔